جے پور، یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جے پور کی ایک 20 سالہ خاتون کی شادی ممبئی کی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین کی فیس بک کے ذریعے ایک سال قبل دوستی ہوئی تھی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ممبئی کی لڑکی کچھ دن قبل جے پور آئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کی شادی ممبئی میں ہوئی تھی۔ جے پور کی خاتون کے بارے میں نہر گڑھ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ممبئی میں اس کے پتے کے بارے میں معلومات کے بعد جے پور پولیس کی ایک ٹیم نے اسے ڈھونڈ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (شمالی) دھرمیندر ساگر نے بتایا کہ جب پولیس دونوں لڑکیوں کے پاس پہنچی تو انہوں نے پولیس ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے ایک مندر میں شادی کی ہے اور وہ رضاکارانہ طور پر رہ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ جانے والی اس خاتون کے بھائی نے اسے سمجھایا اور اسے واپس جے پور جانے پر راضی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پر جے پور کی لڑکی نے اپنی ساتھی خاتون کو بھی جے پور لے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد جے پور کی لڑکی اپنے ساتھی اور بھائی کے ساتھ جے پور واپس آئی۔آفیسر نے بتایا کہ جے پور کی خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں۔